گیلے وال ،لودھراں (نامہ نگار،خبر نگار نمائندہ نوائے وقت)جہانگیر خان ترین کی ہدایت پر انکی ٹیم نے واٹر سپلائی سکیم گیلے وال کے کنکشن کی بحالی کے لیے 6 لاکھ روپے کا بل ادا کردیا.گیلے وال کی سیاسی و سماجی شخصیات ملک شہزاد ظفر، میاں آصف جھنڈیر، حاجی حبیب احمد، حاجی الطاف بھٹہ، منشی غلام فرید آہیر، حاجی عاشق بھٹی، مبشر خادم بھٹی نے سٹاف آفیسر ٹو جہانگیر ترین عبدالخالق کانجو سے "جہانگیر ترین پبلک سیکریٹریٹ" میں ملاقات کی۔ گیلے وال کے اکابرین کے وفد نے عبدالخالق کانجو کے ہمراہ ایکسین واپڈا لودھراں عامر رشید سے بھی ملاقات کی۔ ایکسیئن واپڈا نے یقین دہانی کرائی کہ آج ہی گیلے وال کی واٹر سپلائی اسکیم کا کنکشن بحال کر دیا جائے گا۔ گیلے وال کے وفد نے جہانگیر ترین کی اہالیان گیلے وال سے خصوصی محبت پر ان کا اور ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔
اے سی احمد پور سیال کا دیہی مرکز
صحت، سلاٹر ہاﺅس گڑھ مہاراجہ کا دورہ
احمد پور سیال(نمائندہ نوائے وقت) اسسٹنٹ کمشنر احمد پور سیال نیاز احمد مغل نے دیہی مرکز صحت گڑھ مہاراجہ میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر احمد پور سیال ڈاکٹر ممتاز حسین کے ہمراہ محکمہ صحت کی طرف سے انسداد ڈینگی مہم کے سلسلہ انتظامات کا جائزہ لینے کے لےے ایک اجلاس کی صدارت کی اور انسداد ڈینگی ٹیموں کی کارکردگی کو چیک کیا۔بعدازاں ان کی قیادت میں انسداد ڈینگی کے بارے میں عوامی شعور بیدار کرنے کے لےے ایک ریلی بھی نکالی گئی جس میں محکمہ صحت کے عملہ نے شرکت کی ۔اسسٹنٹ کمشنر نیاز احمد مغل نے ڈاکٹر جاوید کے ہمراہ سلاٹر ہاﺅس گڑھ مہاراجہ کا بھی دورہ کیا اور جانوروں کے ذبحہ ہونے کے عمل کا جائزہ لیا انہوں نے انسپکٹر نارکیٹ کمیٹی کے ہمراہ پھل اور سبزی منڈی گڑھ موڑ ، مختلف پٹرول پمپس اور کریانہ اور پولٹری شاپس کا بھی دورہ کیا ۔