فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کے قومی پروگرام کے تحت پنجاب کے نہری وبارانی علاقوں سے 2022-23 میں نمائشی پلاٹوں کی کاشت کیلئے گندم کے کاشتکاروں سے درخواستیں 5۔اکتوبر تک طلب کرلی گئی ہیں۔ڈائریکٹر زراعت چوہدری عبدالحمید کے مطابق نہری علاقوں میں 5سے 12.5۔ ایکڑ اور بارانی علاقوں میں 25۔ایکڑ تک قابل کاشت زرعی اراضی کے مالک مرد وخواتین درخواست دینے کے اہل ہونگے۔ حکومت پنجاب کی طرف سے ایک ایکڑ نمائشی پلاٹ کے اخراجات 11 ہزار روپے فراہم کئے جائیں گے اور قرعہ اندازی میں کامیاب کاشتکار محکمہ زراعت کی سفارشات کے مطابق پلاٹ کاشت کرنے کے پابند ہونگے۔ نمائشی پلاٹ کیلئے شرائط درخواست فارم پر درج ہیں جو متعلقہ زراعت آفیسر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت کے دفاتر سے مفت حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ قرعہ اندازی ڈویژنل سطح پر ڈائریکٹر زراعت کے دفتر میں 27۔اکتوبر کو ہوگی۔