برآمدات میںاضافہ درآمدات  میںکمی سے تجارتی خسارہ  میںکم ہوگا:راجہ وسیم حسن

Sep 27, 2022

لاہور(این این آئی )تاجر رہنما راجہ وسیم حسن نے کہاہے کہ برآمدات میں اضافہ سے تجارتی و کرنٹ خسارہ میں کمی ہوگی۔ پاکستان سالانہ برآمدات کو 50سے 100 ارب ڈالر تک بڑھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس کیلئے حکومت صنعتی شعبہ کو مراعات دے اور صنعتی شعبہ کی پیداواری لاگت میں کمی کیلئے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں کمی لائی جائے تاکہ پیداواری لاگت میں کمی لاکر اشیاء کی قیمتوں میں کمی لائی جائے اور سستی اشیاء سے پاکستانی اشیاء کی بیرون ملک مانگ میں اضافہ سے ملکی برآمدات میں اضافہ ہوگا ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے شہید گنج کے تاجروں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہاکہ ملکی برآمدات میں اضافہ سے زرمبادلہ کے ذخائر بھنے سے ہی ملک کو آئی ایم ایف جیسے اداروں سے نجات ملے گی اور ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا ۔راجہ وسیم حسن نے کہا کہ آئندہ 5 سال میں قومی برآمدات کو 100ارب ڈالر تک بڑھانے کیلئے بیرون ملک سفارتخانوں میں تعینات ٹریڈ آفیسرز کو ٹارگٹ دیا جائے تاکہ وہ بیرون ملک پاکستان اشیاء کی نمائشوں کا اہتمام کرے تاکہ ملکی اشیاء کی زیادہ سے زیادہ بیرون ملک برآمدات میں اضافہ ہوسکے ۔

مزیدخبریں