ریونیو بورڈ نے 1997ء میں جلنے والے ریکارڈ کو دوبارہ مرتب کرنے کی منظوری دے دی

Sep 27, 2022

لاہور (سپیشل رپورٹر) بورڈ آف ریونیو نے1997ء میں لاہور میں  جلنے والے ریکارڈ کو دوبارہ بنانے کی منطوری دے دی ہے۔ سابق ایس ایم بی آر بابر حیات تارڑ نے جلنے والے ریکارڈ کا نیا ریکارڈ بنانے پر پابندی عائد کی تھی۔ نئے ایس ایم بی آر زاہد اختر زمان نے فل بورڈ میں نیا ریکارڈ بنانے کی دوبارہ منظوری دی ہے۔ ایس ایم بی آر کا کہنا تھا کہ ہر شہری کو اس کا بنیادی حق دیا جائے گا۔ فراڈئیے یا نوسرباز کو کسی شہری کا حق لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ جعلی ریکارڈ تیار کرنے والوں کا تعین  بھی کیا جائے گا، اگر کوئی فراڈ منظر عام پر آئے تو اس میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
ریکارڈ

مزیدخبریں