ٹرانس جینڈر بل نظریاتی اساس پر حملہ، حکومت ہماری ترامیم شامل کرے: سراج الحق 

لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی معاشی تباہی کی ذمہ دار ہیں۔ ٹرانس جینڈر بل کے ذریعے حکمرانوں نے ملک کی نظریاتی اساس پر بھی حملہ کیا، اسلامی اقدار کے خلاف ہر قانون کی بھرپور مزاحمت کریں گے۔ سیکولر اور مغرب پرست ٹولہ سن لے ان کے منصوبے کامیاب نہیں ہوں گے۔ سازش کے تحت لبرل ایجنڈا کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ ایٹمی طاقت کا حامل اسلامی ملک دین بیزار قوتوں کو برداشت نہیں۔ قوم اسلام کی سربلندی اور ملک میں قرآن و سنت کے نظام کے نفاذ کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دے۔ سودی معیشت اور فرسودہ نظام تباہی کی وجہ ، دین آئے گا تو ترقی و خوشحالی کے دروازے کھلیں گے۔ تینوں بڑی نام نہاد سیاسی جماعتیں نعروں کی بجائے کارکردگی بتائیں۔ حکمران قوم کو لڑانے اور تقسیم کرنے کے ایجنڈے پر گامزن، سیلاب کے دوران بھی مفادات کی لڑائی جاری ہے۔ لاکھوں لوگ بھوکے پیاسے خیموں میں پڑے ہیں مگر حکمرانوں کو کرپشن کیسز سے ریلیف چاہیے۔ واضح کرنا چاہتے ہیں کسی ادارے کو حق حاصل نہیں کہ قوم کی لوٹی ہوئی دولت معاف کرے۔ جماعت اسلامی کرپشن، سودی معیشت، مہنگائی اور بجلی کے بلوں میں ظالمانہ ٹیکسز کی شمولیت کے خلاف ہر سطح پر احتجاج جاری رکھے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ امیر جماعت نے ہیلی کاپٹر حادثہ میں شہید ہونے والے آرمی افسروں اور جوانوں کے لیے دعائے مغفرت کی اور شہدا کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔ سراج الحق نے کہا کہ حکومت غیر اسلامی ٹرانس جینڈر ایکٹ میں جماعت اسلامی کی طرف سے پیش کی گئی ترامیم شامل کرے۔ 
سراج الحق

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...