پولیس افسروں کے تبادلے، اسد سرفراز ایس ایس پی سروے سپیشل برانچ پنجاب تعینات 

لاہور (نامہ نگار) 6 پولیس افسروں کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔ آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے تقرری کے منتظر اسد سرفراز خان کو ایس ایس پی سروے سپیشل برانچ پنجاب، سید ندیم عباس کو ایس پی ہیڈ کوارٹرز ایلیٹ فورس پنجاب، ساجد حسین کو ایڈیشنل ایس پی اینٹی رائٹ یونٹ لاہور، رضوان احمد کو ایس ایس پی ٹیکنیکل سی ٹی ڈی پنجاب، عبدالقیوم کو ایس  ایس پی آر آئی بی گوجرانوالہ ریجن جبکہ سردار ماوراہن خان کو ایس ایس پی آئی بی گجرات ریجن تعنیات کیا گیا ہے۔
تبادلے 

ای پیپر دی نیشن