قوم محلاتی سازشیں اور لندن پلان کامیاب  نہیں ہونے دے گی: عمر سرفراز 

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) مشیرِ اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے شہباز شریف کی جانب سے لندن میں نواز شریف سے ملاقات میں اہم قومی معاملات پر مشاورت کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف کو گرفتار کر کے فوری قانونی کارروائی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا تین وفاقی وزراء نواز شریف سے مشاورت کی تصدیق کر چکے ہیں۔ شہباز شریف اور اس کے وفد نے اپنے اللوں تللوں پر جو ملکی خزانہ اڑایا قوم اس کا حساب مانگ رہی ہے۔ قوم محلاتی سازشوں اور لندن پلان کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دے گی۔ اسحاق ڈار کی واپسی کا فائدہ صرف شریف خاندان کو ہو گا جن کے لیے یہ منی لانڈرنگ اور غیر قانونی کام کرتا رہا ہے۔ عمر سرفراز چیمہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ شہباز زرداری حکومت ملکی معیشت کو ٹانکوں سے درست کرنے کی کوشش کر رہی ہے جبکہ ملکی معیشت کا حل صرف نئے انتخابات کی مین سرجری ہے۔
عمر چیمہ

ای پیپر دی نیشن