لاہور (نامہ نگار) لاہور میں ڈاکوئوں اور چوروں نے زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ عامر روڈ پر ڈاکوؤں نے ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کر کے نوجوان عامرکو شدید زخمی کر دیا اور اس کی موٹر سائیکل ، موبائل فون اور ہزاروں روپے لوٹ لئے۔ ڈاکوؤں نے جوہر ٹاؤن کے علاقے میں جوادکے گھر میں گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ یرغمال بنا کر 4لاکھ 30 ہزار زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، شمالی چھاؤنی میں عثمان اور اس کی فیملی سے 3لاکھ 10ہزار روپے زیورات اور موبائل فون، گرین ٹاؤن میں مظفر سے 2لاکھ، شفیق آباد میں سے ایک لاکھ روپے اور موبائل فون، لٹن روڈ میں حساس ادارے کے افسر سے گن پوائنٹ پر ہزاروں روپے اور موبائل فون، غالب مارکیٹ میں ایڈووکیٹ شہزاد سے 60 ہزار اور موبائل فون، غازی آباد میں اسامہ سے 46 ہزار روپے اور موبائل فون، نیو انارکلی میں ابو سفیان سے 35 ہزار اور موبائل فون، داتا دربار میں احمد سے31 ہزار اور موبائل فون، ٹاؤن شپ میں رمضان سے 30 ہزار اور موبائل فون، راوی روڈ کے علاقے میں حیدر سے 25 ہزار روپے اور موبائل فون، اسلام پورہ میں منیر سے 20 ہزار اور موبائل فون،گوالمنڈی میں شان علی سے 18 ہزار روپے اور موبائل فون، نواں کوٹ میں یوسف سے موبائل فون لوٹ لیا۔ چوروں نے نشترکالونی میں اقبال کے گھر سے ڈھائی لاکھ، زیورات اور دیگر سامان، نواب ٹاؤن اور ڈیفنس سے 2 کاریں، شیراکوٹ سے رکشہ جبکہ ہربنس پورہ شمالی چھائونی، لٹن روڈ، شیراکوٹ، مانگا منڈی، چوہنگ اور اسلام پورہ سے7موٹر سائیکلیں چوری کر لیں۔