ملک کو مشکلات سے نکالنے کیلئے تعلیم یافتہ نوجوان کردار ادا کریں: نتاشہ دولتانہ


وہاڑی(نامہ نگار ) پیپلز پارٹی کی  سابق ایم این اے و سیکرٹری جنوبی پنجاب نتاشہ دولتانہ نے کہاہے کہ پاکستان تعلیم کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتا پاکستان اس وقت معاشی مشکلات سے گزر رہا ہے اعلٰی تعلیم یافتہ نوجوان پاکستان کو مشکلات سے نکالنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی کالج کے دورہ پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر کالج حق نواز گھمن، پرنسپل راؤ اسماعیل ،سیکشن آفیسر ایجوکیشن نذیر احمد،نوید چوہدری، صابر حسین،حاجی فیاض خان دولتانہ،مجاہد کریم اور وائس چیئرمین بھی موجود تھے  نتاشہ دولتانہ نے مزید کہا کہ نوجوان نسل کو ملک کی ترقی کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کرنا چاہئے ایک تعلیم یافتہ نسل ہی ملک کو آگے لے کر جا سکتی ہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ نوجوان نسل کو روز گار مہیا کیا جائے پیپلز پارٹی نے ملک کو ہمیشہ ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن