ملتان+شجاع آباد (نمائندہ خصوصی+نمائندہ نوائے وقت+نامہ نگار) سیکٹر کمانڈر موٹر وے رانا محمد اسماعیل کی سربراہی میں سیکٹر آفس میں آپریشنل میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام بیٹ کے ڈی ایس پیز، اور افسران و ملازمین سے میٹنگ کی گئی۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس خالد محمود کی جانب سے بسوں میں ایمرجنسی ایگزٹ لگانے کی تاریخ میں 10اکتوبر تک توسیع کردی گئی ہے۔ اس کے علاوہ آئل ٹینکرز، گیس باؤزر اور آتش گیر مواد لیکر جانے والی گاڑیوں کا داخلہ موٹروے پر رات 10سے صبح 06 بجے تک بند ہے۔سیکٹر کمانڈر رانا محمد اسماعیل نے کہا کہ موٹرویز پر شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانا اور ٹریفک کا بہترین بہاؤ موٹروے پولیس کا فرض اولین ہے۔