نشتر ایمرجنسی میں اسٹیٹ آف دی آرٹ آپریشن تھیٹرز کا افتتاح


 ملتان (خصوصی رپورٹر) وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے نشتر ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں نئے اسٹیٹ آف دی آرٹ آپریشن تھیٹرز کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر پرنسپل نشتر میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین، پروفیسر ڈاکٹر مسعود الرو¿ف ہراج، ڈائریکٹر ایمرجنسی ڈاکٹر زاہد، شعبہ اپتھلمالوجی اور نیورو سرجری کے سینئر فیکلٹی ممبران سمیت دیگر انتظامی افسران بھی موجود تھے۔ جدید سہولیات سے مزین نیورو اور آرتھو پیڈک آپریشن تھیٹرز کو تزئین و آرائش کے بعد فوری طور پر فنکشنل کر دیا گیا ہے علاوہ ازیں وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد کی زیر صدارت صحت سہولت کارڈ کے ذریعے عوام کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے جائزہ اجلاس بھی منعقد ہوا۔ اجلاس میں نشتر ہسپتال میں صحت کارڈ کے ذریعے دستیاب طبی سہولیات اور اسکے نتیجے میں عوام کو پہنچنے والے ریلیف پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وائس چانسلرکا اس موقع پر کہنا تھا کہ صحتِ سہولت کارڈ کے ذریعے عوام کو فری علاج معالجے کی سہولت کی فراہمی میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں آنی چاہیے۔

ای پیپر دی نیشن