دو نمبر ڈی اے پی کھاد کی فروخت دھڑلے سے جاری‘نظام اللہ پاندہ


میلسی( نامہ نگار)کسان اتحاد کے صوبائی جنرل سیکریٹری نظام اللہ خان پاندہ ایڈووکیٹ نے کاشتکاروں کے ہمراہ احتجاج کر تے ہوئے کہا کہ پنجاب کے اکثر اضلاع میں دو نمبر ڈی اے پی کھاد کی فروخت دھڑلے سے جاری ہے گوارہ کھاد کو رنگ کرکے 12ہزار روپے میں کسان کو فروخت کی جارہی ہے بھٹی ہوٹل لودھراں جلال پور پیر والا وہاڑی خانیوال سمیت دیگر اضلاع میں شکایت آرہی ہیں حکومت فوری طور پر دو نمبر کھاد اور سیڈ کی فروخت روکے اس موقع پر ضلعی صدر وہاڑی چوہدری اعجاز اکبر ہنجرا تحصیل صدر میلسی شبو خان بلوچ ضلعی چیئرمین راے اظہر کھرل تحصیل جنرل سیکریٹری چوہدری ندیم عباس ہنجرایوتھ ونگ صدر عمران بلوچ سمیت دیگر بھی موجودتھے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...