بنگلہ ہنجرائی میں آپرےشن‘ سرکاری اراضی پر تعمیر دکانیں مسمار


دائرہ دین پناہ(نامہ نگار) دائرہ دین پناہ کے نواحی علاقہ بنگلہ ہنجرائی میں بااثر مقامی افراد نے 40 کینال محکمہ ایری گیشن کی سرکاری اراضی پر قبضہ کرکے مکانات اور دکانیں تعمیر فصلیں بھی کاشت کر رکھی ہیں۔اطلاع پر اسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو عامر محمود نے احکامات صادر کیے محکمہ مال اور بلدیہ کے عملہ اور بھاری مشینری کے ہمراہ دکانیں مسمار کرادیں اور رپورٹ حکام کو ارسال کردی۔ دوسری طرف اہل علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ قابضین بااثر ہیں حکومت کو سالانہ کروڑوں کا نقصان ہورہا۔فصلیں کاشت کی جاتی ہیں اور حکومت کو اس کا تاوان تک نہیں دیا جاتا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...