ڈسٹرکٹ فٹسال ایسوسی ایشن  بہاول پور کی جنرل باڈی کا اجلاس


بہاول پور(خبر نگار) ڈسٹرکٹ فٹسال ایسوسی ایشن بہاول پور کی جنرل باڈی کا اجلاس زیر صدارت زاہد محمود منعقد ہوا جس میں اسلم ندیم، عبدالکریم ، محمد شاہد، عدنان اصغر، منظم حسین ، عمیر شاہ گیلانی ، نعیم محمود، ساجد رفیق،ارشاد علی قریشی، عظیم مغل، صفدر محمود، اور سید عامر شاہ بھی موجود تھے۔ اجلاس کے مہمان خاص مقصود الحسن جاوید ڈویژنل سپورٹس آفیسر ،عامر حمید ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر بہاول پور، عاصم بھٹی تحصیل سپورٹس آفیسر بہاول پور سٹی، اور سعید نواز تھے۔ مقصود الحسن جاوید نے کہا کہ یہ بہاول پور ڈسٹرکٹ کے ڈرنگ اسٹیڈیم میں فٹ سال کورٹ بہت جلد تعمیر ہو گا جو کہ بہاول پور ڈویژن میں پہلا فلڈ لائٹس فٹ سال کورٹ ہو گا۔ 

ای پیپر دی نیشن