رواں سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن 25 اکتوبر کو ہوگا، ماہر فلکیات

 اسلام آ باد (خبرنگار ) ماہر فلکیات ڈاکٹر جاوید اقبال نے بتایا ہے کہ رواں سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن 25 اکتوبر کو ہوگا۔  ماہر فلکیات ڈاکٹر جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ جزوی سورج گرہن پاکستان سمیت یورپ، ایشیا، شمال مشرقی افریقا کے کئی ممالک میں دیکھا جائے گا۔ پاکستان میں جزوی طور پر سورج کو گرہن لگے گا اوراس کا آغاز مقامی وقت کے مطابق دوپہر 3 بج کر57 منٹ پر ہوگا۔ پاکستان میں سورج گرہن کا اختتام 5:56 منٹ پر ہوگا۔ انھوں نے بتایا کہ سورج کو جزوی گرہن 5 بج کر1منٹ پر لگے گا اور اس دوران سورج ک ایک حصہ گہرا ہوجائے گا۔ جزوی اور رواں سال کے آخری سورج گرہن کا مجموعی دورانیہ 2 گھنٹے ہے۔رواں سال کا پہلا سورج گرہن یکم مئی کو ہوا تھا۔
ماہر فلکیات

ای پیپر دی نیشن