جی سی یو کونفرت پھیلانے والے پی ٹی آئی لیڈر کیلئے اسٹیج بنایا جا رہا‘ رانا تنویر حسین

اسلام آباد(نا مہ نگار)وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں آج جو کچھ ہوا اس کی مذمت کرنے کے لیے میرے پاس الفاظ بھی کم پڑ گئے ہیں، اپنے بیان میں رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کو علم کے حصول کی سب سے پرانی درسگاہوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے ، بدقسمتی سے جی سی یو کونفرت پھیلانے والے پی ٹی آئی لیڈر کے لیے اسٹیج بنایا جا رہا ہے، وزیر تعلیم نے کہاکہ متعلقہ حکام کو وی سی جی سی یو کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا حکم دے دیا گیاہے، پی ٹی آئی کی فاشسٹ قیادت جھوٹوں اور دھوکے بازوں کے ٹولے کے سوا کچھ نہیں، پی ٹی آئی والوں کو پراجیکٹس چوری کرنے اور پی ایم ایل این حکومت کے اقدامات کو ری برانڈ کرتے ہوئے کوئی شرم نہیں آتی ۔ وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ جی سی یو لاہور کی تقریب پی ایم ایل این کی ای روزگار سکیم کی ری برانڈنگ تھی، ہم سزاکے مستحق وائس چانسلر جی سی کو سزا دیئے بغیر نہیں رہیں گے۔
 رانا تنویر حسین

ای پیپر دی نیشن