ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

Sep 27, 2022

اسلام آباد(خبرنگار)ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج منگل کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ وسطی و جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا تاہم بالائی خیبر پختو نخوا اورکشمیرمیں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران پنجاب، خیبرپختونخوا،کشمیراور گلگت بلتستان میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔سب سے زیادہ بارش پنجاب میں کرور(لیہ)42، جھنگ 18، اوکاڑہ 14، نور پور تھل 13، ٹوبہ ٹیک سنگھ 10، ساہیوال 06، قصور 04، بھکر 03، سیالکوٹ(سٹی) 01، خیبرپختونخوا میں ڈی آئی خان (سٹی 31، ائیر پورٹ 02)، مالم جبہ 04، مردان 02، بالاکوٹ، کاکول 01، کشمیر میں مظفر آباد (ایئرپورٹ 15، سٹی14)، گلگت بلتستان میں بابوسر 06، استور 05 اور سکردو میں04 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران زیادہ سیزیادہ درجہ حرارت سبی 40، دالبندین،نوکنڈی اورسکرنڈ میں 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
 بارش امکان

مزیدخبریں