مریم اورنگزیب کے ساتھ ہونے والا ناروا سلوک قابل مذمت ہے،اسلم غوری

Sep 27, 2022

اسلام آباد(نا مہ نگار)جمعیت علمائے اسلام کے ترجمان اسلم غوری نے کہا ہے کہ مریم اورنگزیب کے ساتھ ہونے والا ناروا سلوک قابل مذمت ہے ۔خواتین کو ہراساں کرنا پی ٹی آئی کا وطیرہ ہے،عمران نیازی فسادی شخص ہے ، اقتدار ہاتھ سے گیا تو ملک کو آگ لگانا چاہتا ہے۔اپنے بیان میں ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے کہا کہ عمران نیازی کے سیاہ کارناموں میں معیشت کی تباہی ،کشمیر کو بھارت کے حوالے کرنے ، اسرائیل کو تسلیم کرنے ،مذہبی اقدار پامال کرنے اور نوجوان نسل کے اخلاق بگاڑنے جیسے جرائم شامل ہیں ۔ترجمان جے یو آئی نے کہا کہ یہ شخص خود بھی بد اخلاق اور بد تہذیب ہے، اس کے کارکنوں کو بھی کوئی شرم اور حیا نہیں ۔مریم اورنگزیب کے ساتھ ہونے والا ناروا سلوک قابل مذمت ہے ۔خواتین کو ہراساں کرنا پی ٹی آئی کا وطیرہ ہے ۔پی ٹی آئی کے اپنے جلسوں میں خواتین کی بے حرمتی کی جاتی ہے تو دیگر جماعتوں کی ماں بہنوں بارے ان سے اچھے روئے کی توقع کیسے کی جا سکتی ہے ۔
اسلم غوری

مزیدخبریں