بہاول پور (خبر نگار) محکمہ اوقاف کے زیر اہتمام ہونے والے نعت خوانی کے مقابلوں میں زبردست اقربا پروری، فرسٹ آنے والے بچے کو چوتھی پوزیشن دے کر اپنے ہی مدرسوں میں پڑھنے والے بچوں کو تمام پوزیشنیں دی دیں۔منتظمین کے ا علان کے مطابق شیڈول میں کوئی بھی پروفیشنل بچہ شامل نہیں ہو سکتا تھا جبکہ ان بچوں کو پوزیشنز دی دیں گئیں جو مدرسوں اور مختلف تقریبات میں نعت شریف پڑھتے ہیں بزم والدین کے صدر حافظ رفیق احمد ، ملک جمال احمد ، شعبان علی اور دیگر نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ اسی اقربا پروری کی وجہ سے نہ اہل لوگ منتخب ہو جاتے ہیں جبکہ صوبائی سطح پر دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جاتا ہے ۔انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب ، سیکر ٹری اوقاف اور کمشنر بہاولپور ڈویژن راجا جہانگیر انور سمیت تمام اہم اور با اختیار شخصیات سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
محکمہ اوقاف پر نعت خوانی کے مقابلوں میں اقربا پروری کا الزام
Sep 27, 2022