اسحاق ڈار ڈالر کی قدرکوکنٹرول کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں:زواروڑائچ

Sep 27, 2022


قطب پور(نامہ نگار)مہنگائی کی بڑی وجہ ڈالرکی قدرمیں ہونے والا اضافہ ہے۔اسحاق ڈار بطور وزیر خزانہ ڈالر کی قدرکوکنٹرول کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انکی واپسی معیشت کو سنبھالا دینے میں اہم ثابت ہوگی۔ملک بچانے کے لئے سخت فیصلے کرکے اپنی سیاست کو داو پر لگانے اورملک کو ڈیفالٹ لائن سے واپس لانے والے جلد استحکام کی طرف بھی لیکرجائیں گے۔یہ بات سابق وزیر جیل خانہ جات چوہدری زوار حسین وڑائچ نے قطب پور میں خوشحال سوسائٹی کے عہدیداران کی جانب سے دئیے گئے ظہرانے میںکہی انہوں نے کہا کہ سیلاب سے ہونے والی تباہی کے باوجود انتشار کی سیاست کرنے والی سیاسی جماعت ملک سے مخلص نہیں ہوسکتی۔اس موقع پر رانامحمد حسن نے علاقے کے مسائل پر تعاون کی سفارش کی ۔اس موقع پر  فاروق ندیم ہاشمی، ہوشیاردین،رائو محمد یونس،علائوالدین ہاشمی،شہاب خان ،چوہدری بشیر،رائو ذیشان حمید،رانا محمد اسلم،رانا محمد رمضان،رانا سلطان،رانا مشتاق،اسرار احمد، کے علاوہ خوشحال سوسائٹی کے دیگر عہدے داران بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں