خانیوال(خبر نگار)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماکرنل عابد محمود کھگہ کاصوبائی حلقہ 205/206 کا طوفانی دورہ مختلف برادریوں کے سرکردہ رہنماؤں اور کارکنوں کے نمائندہ وفود سے ملاقاتیں اس موقع پر انہوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جو حکمران اپنے آفس کی سرگرمیاں اور ٹیلی فون محفوظ نہیں کرسکتے ملک و قوم کی کیا حفاظت کریں گے وزیراعظم ہاؤس کی آ ڈیوزلیک ہونے سے پوری دنیا میں ہماری جگ ہنسائی ہو رہی ہے۔ بعد ازاں انہوں موضوع جلہ پہوڑاں میں دوست محمد پہوڑ کی وفات پر لواحقین سے اظہار تعزیت کی جبکہ یارو والا میں ڈاکٹر خضر حیات کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کی اور موضوع گل آباد میں مہر علی قمر کے گھر جا ان عیادت کی، کچا کھوہ میں معززین علاقہ اور پریس کلب کے سینئر ممبران رانا عبدالجبار ، رانا صغیر احمد ، ملک ذیشان سے خصوصی ملاقات کی ۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے گروپ کے ساتھیوں کی مشاورت سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کر رہے ہیں کارکنوں اور حلقے کے عوام کو مایوس نہیں کریں گے۔