گوجرانولہ میںجشن عیدمیلاد النبی ؐجوش وخروش سے منا یا جائے گا:جماعت اہل سنت 


گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) جماعت اہل سنت پاکستان ضلع گوجرانولہ کی مجلس عاملہ کا اجلاس ضلع امیر حاجی محمد یعقوب چشتی کی زیرصدارت ضلعی آفس انوارالمساجد پاپولرنرسری میں منعقد ہوا جب کہ مہمانان خصوصی امیر جماعت رضائے مصطفی پاکستان علامہ صاحبزادہ پیر محمد داود رضوی اور ڈویژنل امیر علامہ محمد خالد حسن مجددی اور نقابت ونظامت کے فرائض مولانا حافظ محمد رفیق قادری نے سرانجام دئیے۔ اجلاس میں باہمی مشاورت سے طے پایا گیا ماہ ربیع الاول کا شایان شان انداز سے استقبال کرنے کے ساتھ ساتھ جشن عیدمیلاد النبی ؐجوش وخروش سے منا یا جائے گا، ضلعی انتظامیہ  محافل میلاد ،جلوسوں کی سیکیورٹی ، گزرگاہوں پر لائٹنگ صفائی کے لئے اقدامات کرے۔ اجلاس کے آخر میں متفقہ قرارداد پیش کی گئی کہ جنس کی تبدیلی کے حوالہ سے جو قوانین قرآن واحادیث کے متصادم ہیں انھیں فی الفور ختم کیا جائے، اسلامیہ جمہوریہ پاکستان میں کسی بھی غیر ا سلامی قوانین کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اجلاس میں تحصیل کامونکی سے علامہ سید امداد حسین بخاری ودیگر ذمہ داران نے خصوصی شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن