شرانگیز رویہ کاکلچر عمران خان کا متعارف کرایا ہے: سمیرا کومل ، سعدیہ تیمور

Sep 27, 2022


لاہور(لیڈی رپورٹر)پیپلز پارٹی اورمسلم لیگ ن کی خواتین رہنماؤں نے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کیخلاف لندن میںتحریک انصاف کے کارکنان کی طرف سے شرانگیزرویہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے سیاسی اختلاف کی بنیاد پر اندرون و بیرون ملک اپنے پیروکاروں کو اخلاقی وسماجی روایات کی دھجیاں بکھیرنے پر لگا رکھا ہے تاہم مریم اورنگزیب کا صبروتحمل قابل ستائش ہے۔ پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ثمینہ پگانوالہ،سابق صوبائی وزیر اور ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری وسطی پنجاب نیلم جبار اور نایاب گوہر جان نے کہا کہ جنہوں نے مسجد نبویؐ کا احترام نہیں کیا۔ انہوں نے لندن میں بھی مریم اورنگزیب کو جتھہ بنا کر ہراساں کیا۔ مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی سمیرا کومل اور سعدیہ تیمورنے کہا کہ مریم اورنگز یب سے شرانگیزی کا رویہ عمران خان کا متعارف کرایا کلچر ہے۔لندن اور قبل ازیں سعودی عرب میں مریم اورنگزیب کیساتھ ہونیوالا سلوک نیازی کی 22سالہ سیاسی منافقت کا نچوڑ ہے۔ 

مزیدخبریں