کامونکی(نمائندہ خصوصی)باشعور قومیں علم و ادب پر توجہ دیتی ہیں اور نئی نسل کو اس سے روشناس کرواتیں ہیں۔جو قومیں اپنی تہذیب کو ترک کر کے دوسری تہذیبوں کو اختیار کرتی ہیں ان کا نام و نشان بھی مٹ جاتا ہے۔ان خیالات کا اظہار ممتاز ماہر تعلیم محمد اسلام مغل،سینئر نائب صدر کامونکی ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سکولز محمد اویس بلال،رانا محمد صدیق،انجینئر حافظ شعیب بلال اور رانا احسان صدیق نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ علم اور صاحب علم کی فضیلت اللہ رب العزت کے ہاں بڑی واضح ہے۔اچھی کتابوں کا مطالعہ نہ صرف انسان کے ذہن و شعور کو جلا بخشتا ہے بلکہ انسان کو مہذب بھی بناتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کتاب اپنے پیغام کو آگے بڑھانے کا بہترین ذریعہ ہے۔۔انہوں نے کہا کہ بہترین کتاب انسانی شخصیت میں نکھار اور وقار پیدا اور سوچ کو نکھارتی ہے۔ کتاب سے دوستی انسان کو شعور کی نئی منزلوں سے روشناس کرواتی ہے۔