لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر مولانا حافظ عبدالغفار روپڑی، پروفیسر عبدالمجید، حافظ عبدالوہاب روپڑی، مولانا شکیل الرحمان ناصر، حافظ عبدالوحید شاہد نے بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں ہیلی کاپٹر حادثے میں پاک فوج کے جوانوں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی سے وطن عزیز کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا ہے اور قوم کے سپوتوں کی شہادت سے ہر پاکستانی غم میں ڈوب گیا ہے۔ ہم آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور شہداء کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہیں اور دعاء کرتے کہ اللہ تعالیٰ انکی شہادتوں کو قبول فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے( آمین)
ہرنائی،سپوتوں کی شہادت پر ہر پاکستانی غم میں ڈوب گیا:عبدالغفار روپڑی
Sep 27, 2022