ن لیگ کا راستہ روکنے کی کوشش کرنیوالے منہ کی کھائیں گے:عمران اعجاز 


شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنماء ملک عمران اعجاز ڈوگرنے کہا ہے کہ ن لیگ کا راستہ روکنے کی خواہش رکھنے والے منہ کی کھائیں گے قوم نواز شریف کے بیانیہ اور وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کی ملکی ترقی و عوامی خوشحالی کی جدوجہد کو سراہتی ہے پارٹی قیادت کی محبت عوام کے دلوں سے نکالی نہیں جاسکتی، بیرونی سازش، حقیقی آزادی، چیف الیکشن کمشنرکو متنازعہ بنانے کی کوشش اور کرپشن و این آر او کے الزامات لگا کر عمران خان نے اپنی ذہنی حالت واضح کر دی ہے پاکستان کے باشعور عوام انکے کسی جھانسے میں نہیں آئیں گے، ہم الزامات کی نہیں خدمت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں، اپنے ایک بیان میں ملک عمران اعجاز ڈوگرنے کہا کہ پی ٹی آئی نے اپنے دور اقتدار میں عوام کو محرومیوں کے سوا کچھ نہیں دیا ، موجودہ وفاقی حکومت عوامی خدمت کی خاطر سرگرم عمل ہے اور سابق دور حکومت کی پیدا کردہ عوامی محرومیوں کا اذالہ یقینی بنایا جارہا ہے، عمران خان حقیقی آزادی نہیں بلکہ حصول اقتدار کی خاطر ہاتھ پاؤں ماررہے ہیں انکے کچھ ہاتھ آنے والا نہیں، قو م پی ٹی آئی کو یکسر مسترد کرچکی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...