کراچی (نیوز رپورٹر) صوبائی وزیر اطلاعات ، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ طوفانی بدتمیزی پی ٹی آئی کا وطیرہ، خون خرابہ ہو تو ذمہ دار عمران خان ہونگے، سیلابی صورتحال میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں ، پانی کم ہو رہا ہے ، لوگ اپنے گھروں کو واپس جا رہے ہیں ۔ حیدرآباد میں 30 فیصد افراد ریلیف کیمپس سے واپس اپنے گھروں کو جا چکے ہیں ، کچھ علاقوں سے 15 دن ، بعض علاقوں سے 30 دن ، جبکہ کچھ علاقوں سے پانی کی نکاسی میں تین مہینے لگ سکتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ آرکائیوز میں پیر کے روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پانی کی نکاسی کے بعد ریہیبلیٹیشن کے کام کا آغاز کیا جائے گا ۔ ریہیبلیٹیشن دو قسم کی ہوگی ۔ جس میں جن کے گھر گر گئے ہیں ان کو گھر تعمیر کر کے دینگے ، جبکہ کاشتکاروں کی فصلیں تباہ ہو چکی ہیں اور وہ قرضوں میں جکڑھ چکے ہیں ۔ ان کی بحالی کے لیے حکومت نے مختلف بینکوں سے رابطہ کیا ہے تاکہ ان کے قرضے ریشیڈیول ہوسکیں ، جس پر کافی بنکوں نے مثبت جواب دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک اندازے کے مطابق ایک گھر کی تعمیر میں 5 لاکھ روپے لاگت آسکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ منگل سے ٹارگٹڈ علاقوں میں آٹے کے اسٹال لگائے جائیں گے تاکہ سندھ حکومت کی جانب سے آٹے پر دی جانے والی سبسڈی غریب اور مستحق افراد کو منتقل کی جاسکے ۔ حکومت کی کوشش ہے کہ سرکاری گندم غریب علاقوں میں دی جائے ۔ مریم اورنگزیب کو ہراساں کرنے کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس واقعے کے بعد ہمارے سر شرم سے جھک گئے ہیں ۔ پاکستان کی تاریخ میں اس سے بری مثال نہیں کہ ایک خاتون کو غیر ملک میں ہراساں کیا گیا ۔ میرا خیال ہے کہ یہ عمران خان نے جس کلچر کو فروغ دیا ہے ، ایک دن عمران خان کو خود بھی سامنہ کرنا پڑے گا ۔ان چیزوں سے خدشہ ہے کہ یہ کلچر خون خرابے تک پہنچ سکتا ہے ، جس کا ذمہ دار ایک ہی شخص عمران خان ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسجد نبوی میں بھی ایسہ واقعہ ہوا۔ 10 پاکستانیوں کو سزائیں آئیں جوکہ اپنے خاندانوں کے کفیل تھے۔ انہوں نے کہا کہ ان چیزوں کی وجہ سے بگاڑ آئے گا۔ تنقید پہلے بھی ہوتی تھی لیکن گالم گلوچ نہیں ہوتی تھی یہ کلچراس جاہل نے پیداکیا یہ گالیاں دینے والوں کی حوصلا افزائی کرتاہے ، اقتدارمیں بھی سب سے زیادہ اہم وزارت اس کو دیتا تھا جوزیادہ گالیاں دیتے تھے ۔ ایک سوال پر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ وزیر اعلی سندھ نے اپناگھرڈبویا بہت بڑی قربانی دی ۔بزرگوں کے قبرستان ڈبودیئے۔ قوم وزیراعلی کوسلام پیش کرے۔
شرجیل میمن
بد تمیزی پی ٹی آئی کا وطیرہ خون خرابہ ہوا تو ذمہ دار عمران ہونگے شرجیل میمن
Sep 27, 2022