این اے 50سے ایمان طاہر کو پارٹی ٹکٹ دیا جائے،سردار حاجی فضل خان

Sep 27, 2022


 جنڈ ( نامہ نگار) یوسی کھنڈہ یوسی مٹھیال اور یوسی پنڈسلطانی سے پی ٹی آئی کے سرکردہ رہنما سردار حاجی فضل خان حاجی محمد شفیق خان اور سردار ناصر سرور خان ودیگر رہنماؤںنے گذشتہ روز مٹھیال میں ایک پریس کانفرنس سے سابق وزیر اعظم پاکستان وچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ودیگر پی ٹی آئی قا ئدین سے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے حلقہ این اے 50سے قومی اسمبلی کی امیدوار سابق ایم این اے وسابق چیئر پرسن ضلع کونسل اٹک محترمہ میڈم ایمان طاہر کو پارٹی ٹکٹ دیا جائے ہم حلقہ این اے 50کے تمام پی ٹی آئی رہنمااور جملہ ورکرز میڈم ایمان طاہر کے علاوہ کوئی اور امیدوار کبھی قبول نہیں کرینگے قبل ازیں بھی پی ٹی آئی قائدین نے ٹکٹ کی غلط تقسیم کی تھی جسکا خمیازہ پی ٹی آئی کو برداشت کرنا پڑا چونکہ حلقہ میں ووٹروں کی اکثریت میجر گروپ کیساتھ ہے اس لئے آمدہ قومی انتخابات میں حلقہ این اے 50کا ٹکٹ میڈم ایمان طاہر کو دیا جائے اگر غلطی دوبارہ دھرائی گئی اور امسال بھی پی ٹی آئی کا ٹکٹ کسی اور کو دیا گیا تو ناکامی کی صورت میں پارٹی کو پہنچنے والے سیاسی نقصان کے ذمہ دار پارٹی قائدین ہونگے اس موقع پر چیئرمین این پی سی جے محمد نسیم گل خٹک صدر محمد حفیظ شاہ نقشبندی سیکرٹری جنرل محمد شہزاد قمر شاکر ایڈیشنل نائب صدر قاضی محمد فخر عالم جلالی ملِک نزاکت علی خان محمد رفیع الزمان سفری محمد آصف خورشید ملِک ندیم خان کے علاوہ کثیرتعداد میں پی ٹی آئی کے ورکروںنے شرکت کی ہے۔

مزیدخبریں