گوجرخان(نامہ نگار)پیپلز پارٹی تحصیل گوجر خان کے جنرل سیکرٹری راجہ محسن صغیر بھٹی کے اعلامیہ کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے شہریوں کو گیس پریشر کے مسئلہ سے نجات دلانے کے لئے گیس لوڈ شیڈنگ اور کم پریشر کے خاتمہ کے لیے شہر میں 7عدد ٹی بی ایس کی منظوری کرا لی ہے، 2 کروڑ کی لاگت سے منصوبے پہ کام کا آغاز ہو چکا ہے،جلد پانچ مزید ٹی بی ایس بھی منظور کیے جائیں گے، ان منصوبوں کے مکمل ہونے کے بعد گوجرخان کے شہریوں کو سردیوں میں خاص کر گیس پریشر زیرو ہونے کی شکایت سے چھٹکارا حاصل ہو جائے گا۔
راجہ پرویز اشرف نے گوجرخان شہرکیلئے 7ٹی بی ایس کی منظوری کرا لی
Sep 27, 2022