منشیات کیس کا ملزم عدم ثبوت کی بناء پر بری


گوجرخان(نامہ نگار)پولیس تھانہ گوجرخان کے مقدمہ نمبر /336/22 نائن سی میں گرفتار ملزم محمد احسان ولد منور حسین سکنہ بھڈانہ گوجر خان کو بعدالت سعادت حسین ملک ایڈیشنل اینڈ سیشن جج گوجرخان نے عدم ثبوت عدم شہادت اور شہادت متضاد اور مختلف بیانات ہونے کی بنا پر بری کردیا ۔ ملزم کی طرف سے معروف قانون دان سیاسی و سماجی شخصیت راجہ تنزیل الرحمان ایڈووکیٹ ہائی کورٹ پیش ہوئے  جنھوں نے مکمل مقدمہ ٹرائل کیا ۔استغاثہ اپنا مقدمہ ثابت کرنے میں ناکام رہا ہے۔ راجہ تنزیل الرحمان ایڈووکیٹ نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ استغاثہ نے وقوعہ ریلوے پھاٹک گوجرخان کا بنایا ہوا تھا اور فرضی کرداروں کے ذریعے ملزم پر منشیات ڈال دی گئی تھی۔

ای پیپر دی نیشن