سائبیریا سے آئے پرندوںسے تونسہ بیراج پر دلفریب نظارے

کوٹ ادو(خبر نگار)سائبیریا ودیگر ملکوں سے ہجرت کرکے ہزاروں پرندے تونسہ بیراج پہنچ گئے، ہر سال کی طرح روس اور سائیبریا اور دیگر ممالک میں شدید سردی اور جھیلوں میں برف جم جانے کی وجہ سے ہزاروں مہمان پرندوں کی پاکستان آمد کا سلسلہ جاری ، جسکی وجہ سے علاقے کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہوگیا اور نظارے دلفریب ہوگئے،سرد ملکوں کے پرندے خوراک کی تلاش میں پاکستان کا رخ کرتے ہیں،مہمان موسمی پرندوں جن میں کونج، شاہین، تلور، بٹیر اور مرغابیاں شامل ہیں انکی آمد کا سلسلہ رواں ماہ ستمبر اور اکتوبر کے پہلے ہفتہ تک جاری رہے گا،اسی طرح پنجاب میں مختلف ہیڈورکس جن میں ہیڈبلوکی،خانکی، سدھنائی ، سلیمانیکی ،قادرآباد اورمرالہ شامل ہے،اسی طرح مختلف جھیلیوں پر بھی ان پرندوں کی اچھی خاصی تعداد ڈیرے ڈالتی ہے ماہرین کا کہنا ہے کہ ہجرت کرکے آنے والے پرندوں کی تعداد میں پچاس 50 سے زائد کمی آئی ہے جسکی ایک وجہ ان پرندوں کا بڑے پیمانے پر ہونے والا غیرقانونی شکار ہے۔
مہمان پرندے

ای پیپر دی نیشن