گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی ) تھانہ اروپ پو لیس کو ونیہ والا کے رہائشی پٹرولنگ پو لیس کے اہلکار عرفان نے درخواست دیکر موقف اختیار کیا کہ 24ستمبر کو اسکا بھائی عمران جوکہ پو لیس اہلکار افنان کیساتھ کھانا کھانے کیلئے گیا اور واپس گھر نہ آیا ، اب اسکے موبائل فونز بھی بند ہیں لیکن مغوی کی کار تھانہ اروپ کے باہر سٹینڈ سے ملی۔ پو لیس نے نامعلوم افراد کیخلاف اغواء کا مقدمہ درج کرلیا ،ادھر معلوم ہوا ہے کہ کانسٹیبل افنان سے بھی کوئی رابطہ نہیں ہو رہا، دوروز گزر جانے پر عمران کے ورثاء پریشان اور سراپا احتجاج ہیں ۔