پشین (نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر پشین ڈاکٹر یاسر خان بازئی نے پشین ضلع میں ایک ہفتے کے لیے شروع ہونے والی پولیو مہم کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پورے ڈسٹرکٹ میں پولیو مہم کو بھرپور طریقے سے چلانے اور تعاون کا یقین دلایا کہ ضلع پشین کے تمام تحصیلوں میں 5 سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
پولیو مہم کو ہر ممکن کامیاب بنایا جائے گا پولیو مہم کی کامیابی عوام کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں انسدادِ پولیو مہم کا مقصد ہدف کا حصول ہے اپنے بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے پولیو مہم میں بھر پور انداز میں حصہ لیں پولیو ایک موذی مرض ہے جس میں بچہ ساری زندگی کے لیے معذور ہو جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن اس بات کی مکمل توثیق اور تائید کرتی ہے کہ پولیو ویکسین ایک محفوظ اور انتہا افادیت کی حامل ویکسین ہے ۔
انسدادپولیومہم،ضلع بھرمیں بچوں کوقطرے پلائے جائیں گے: ڈپٹی کمشنر پشین
Sep 27, 2022