اسحاق ڈار جلد سینیٹر کا حلف اُٹھائیں گے:مریم اورنگزیب 

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار جلد سینیٹر کا حلف اُٹھائیں گے۔

 فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار کی واپسی پر ایک فارن ایجنٹ، ہیروں اور گھڑیوں کے سوداگر، آٹا چینی چور کا رونا بنتا ہے۔وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ روئیں، چیخیں یا پیٹیں  اسحاق ڈار وطن واپس آچکے ہیں، اسحاق ڈار کا واپس آنا عمران خان جیسے جھوٹے اور فسطائی شخص کے منہ پر زناٹے دار تھپڑ ہے جس کی گونج میں ہر روز اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار صاحب کسی عدالت سے سزا یافتہ نہیں ہیں۔وزیر اطلاعات کا مزید کہنا ہے کہ اسحاق ڈار صاحب جلد سینیٹر کا حلف اُٹھائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن