لاہور(سپورٹس رپورٹر) بھارتی کرکٹ ٹیم کے بیٹرز کو بائیں ہاتھ کے فاسٹ باﺅلرز کو کھیلنے کا چیلنج درپیش ہے، پاکستانی فاسٹ باﺅلر شاہین آفریدی کے علاوہ بھی دیگر ٹیموں کے فاسٹ باﺅلرز بھارتی بیٹرز کو پریشان کریں گے،اس سے قبل شاہین آفریدی کے ساتھ مچل سٹارک اور ٹرینٹ بولٹ بھی بھارتی بیٹرز کو پریشان کر چکے ہیں، بھارتی بیٹرز دبئی اور میلبورن میں شاہین آفریدی کی باﺅلنگ کو نہیں بھولے، بائیں ہاتھ کے محمد عامر نے 2017چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارتی ٹاپ آرڈر کو پریشان کرنا شروع کیا تھا،بھارتی ٹاپ آرڈر بائیں ہاتھ کے فاسٹ باﺅلرز کے سامنے اعتماد کا شکار نہیں ہوتا، نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ 2019کے سیمی فائنل میں بھارتی بیٹرز کیلئے پریشانی کا باعث بنے تھے،شاہین آفریدی، ٹرینٹ بولٹ اور مچل سٹارک کے علاوہ دیگر باﺅلرز بھی پریشانی کا باعث بن سکتے ہیں، انگلینڈکے ریس ٹوپلے اور بنگلا دیش کے شرف الاسلام بھی بھارتی بیٹرز کیلئے چیلنج ہوں گے،انگلینڈ کے سیم کیورن اور ساتھ افریقہ کے مارکو جینسن بھی ٹاپ آرڈر کے لیے مشکل پیدا کریں گے،ان باﺅلرزا نے بھارت کے ٹاپ آرڈر کو اپنی سوئنگ اور یارکرز سے ماضی میں پریشان کیے رکھا ہے۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے بیٹرز کو بائیں ہاتھ کے فاسٹ باﺅلرز کو کھیلنے کا چیلنج درپیش
Sep 27, 2023