ایشین گیمز : خاتون کھلاڑی کا موبائل گم، ہزاروں کچرے کے تھیلے کھنگالنے پڑگئے

لاہور(سپورٹس رپورٹر) ایشین گیمز میں خاتون کھلاڑی کا موبائل گم ہونے پر ہزاروں کچرے کے تھیلے کھنگالنے پڑگئے۔چین کے شہر ہانگزو میں جاری 19ویں ایشین گیمز میں شطرنج کے مقابلے میں ہانگ کانگ سے تعلق رکھنے والی 12 سالہ کھلاڑی 'لیو تیان یی' کا 10 ہزار سیٹوں پر مشتمل سٹیڈیم میں موبائل فون گم ہوگیا۔بدقستمی یہ تھی کہ ان کا موبائل بند تھا جس کی وجہ سے اسے ڈھونڈنے والوں کیلئے یہ مشن امپاسبل بن گیا۔ تاہم گراو¿نڈ سٹاف نے موبائل کو 5 لاکھ 23 ہزار مربع میٹر کے سٹیڈیم میں تلاش کرنے کا فیصلہ کیا۔اہلکاروں نے موبائل ڈھونڈنے کیلئے رات بھر سٹیڈیم میں ہزاروں کچرے کے تھیلے کھنگالے، آخر کار فون ایک کچرے تھیلے میں سے برآمد ہوا۔موبائل واپس ملنے پر ہانگ کانگ کھلاڑی کو بڑی راحت ملی اور انہوں نے اسے ایک معجزہ قرار دیا۔

ای پیپر دی نیشن