ایشین گیمز سکواش : پاکستان نے قطر‘نیپال کو شکست دیدی

لاہور(سپورٹس رپورٹر)ایشین گیمز کے سکواش ایونٹ میں پاکستان کی مینز ٹیم نے فاتحانہ آغاز کیا لیکن ویمنز ٹیم کی کارکردگی مایوس کن رہی۔چین کے شہر ہانگزو میں جاری 19ویں ایشین گیمز میں مینز ٹیم نے گروپ کے دونوں میچز جیت لئے جبکہ ویمنز ٹیم کو دونوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔مینز ٹیم نے پہلے میچ میں قطر کو دوایک سے ہرایا، قطر کے خلاف ناصر اقبال اور نور زمان نے اپنے اپنے میچز جیتے لیکن عاصم خان کو شکست ہوئی۔ناصر اقبال نے سلیم الملکی کو 5-11، 5-11 اور 6-11 سے ہرایا، سید امجد کےخلاف نور زمان کی جیت کا سکور 10-12، 7-11 اور 9-11 رہا۔ عاصم خان کو عبداللہ الطمیمی نے تین ایک سے ہرایا۔مینز ٹیم گروپ اے کے دوسرے میچ میں پاکستان نے نیپال کو تین صفر سے ہرایا، پاکستان کے نور زمان، عاصم خان اور ناصر اقبال نے نیپال کیخلاف بآسانی کامیابی حاصل کی۔ناصر اقبال نے عامر بھلون، عاصم خان نے امرت تھاپا اور نور زمان نے ارہبت کیشر کو شکست دی۔ویمنز ٹیم ایونٹ میں پاکستان کو دونوں گروپ میچ میں شکست ہوئی، خواتین کے گروپ بی میں پاکستان کو پہلے بھارت اور پھر ملائیشیا نے شکست دی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...