لاہور(سپورٹس رپورٹر)ایشین گیمز میں دو پاکستانی خواتین اتھلیٹس کو چین جانے سے روک دیا گیا۔ سپرنٹر صاحب اسرا اور عروج کرن دیگر کھلاڑیوں کےساتھ ہینگزو نہیں جارہیں۔دونوں پلیئرز کو گزشتہ شام اتھلیٹکس کے دیگر پلیئرز کےساتھ چین جانا تھا، تاہم اتھلیٹکس فیڈریشن کی جانب سے دونوں کو فی الحال روانگی سے روک دیا گیا۔پاکستان سپورٹس بورڈ کو دونوں پلیئرز کے ڈوپ ٹیسٹ کے نتائج کا انتظار ہے، ڈوپ ٹیسٹ کے نتائج ملنے کے بعد ہی روانگی کی اجازت دی جائے گی۔اتھلیٹکس فیڈریشن نے دونوں پلیئرز کی روانگی مو¿خر کرنے کی تصدیق کردی ہے۔