ایشین گیمز ہاکی، پاکستان نے بنگلہ دیش کا 5-2 سے شکست دیدی

لاہور(سپورٹس رپورٹر)چین کے شہر ہانگزو میں جاری 19ویں ایشین گیمز میں پاکستان ہاکی ٹیم نے بنگلہ دیش کےخلاف اپنے دوسرے پول میچ میں فتح حاصل کرلی۔ پاکستان نے بنگلہ دیش کو دو کے مقابلہ میں پانچ گول سے شکست دیدی۔ بنگلہ دیش کی جانب سے پاکستان کےخلاف کھیل کے 19ویں منٹ میں پینلٹی کارنر کے ذریعہ گول کرکے برتری حاصل کی گئی جو پاکستان کی جانب سے کھیل کے 30ویں منٹ میں افراز نے فیلڈ گول کے ذریعہ سکور کرکے اس برتری کا خاتمہ کیا،کھیل کے 40ویں منٹ میں پاکستان کے رائیٹ سٹرائیکر شاہزیب خان نے فیلڈ گول کرکے پاکستان کی برتری کو مستحکم بنایا۔ کھیل کے 43ویں منٹ میں پاکستان کے لیفٹ سٹرائیکر محمد عماد نے تیسرا گول کیا،بنگلہ دیش نے کھیل کے 46ویں منٹ میں فیلڈ گول کرکے خسارے کو کم کیا۔ ڈریگ فلکر سفیان خان نے کھیل کے 48ویں منٹ میں پینلٹی کارنر کے نتیجہ میں تیزرفتار ڈریگ فلک کے ذریعہ گول کرکے پاکستان کی جانب سے چوتھا گول کیا،کھیل کے 57ویں منٹ میں پاکستان کے ڈریگ فلک سپیشلسٹ ارباز احمد نے پینلٹی کارنر کے ذریعہ تیز رفتار ڈریگ فلک لگا کر پاکستان کی جانب سے پانچواں گول کیا۔پاکستان ہاکی ٹیم 28 ستمبر کو ازبکستان کے خلاف اپنا تیسرا میچ پاکستانی وقت کے مطابق چھ بجے صبح کھیلے گی۔ پاکستان ہاکی ٹیم اپنے پول میں دو میچوں میں مجموعی طور پر 16 گول سکور کرچکی ہے۔پہلے میچ میں ہانگ کانگ کو گیارہ صفر سے شکست دی تھی ۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...