سٹاک مارکیٹ ، 100 انڈیکس میں 116 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں منگل کے روز بھی کاروباری سرگرمیاں اتار چڑھاﺅکا شکار رہیں اگرچہ کے ایس ای100انڈیکس 100سے زائد پوائنٹس گھٹ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس 46300پوائنٹس سے کم ہو کر46200پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تاہم مارکیٹ کے سرمائے میں 8ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور سرمائے کا مجموعی حجم 69کھرب روپے کے قریب جا پہنچا جبکہ43.29فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔پاکستان سٹاک مارکیٹ میں منگل کے روز کاروبار کا آغاز مثبت ہوا اور ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 46500پوائنٹس کی سطح بھی عبور کر گیا مگر مارکیٹ مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکی اور100 انڈیکس 116.02پوائنٹس لوز کر گیا جس کی وجہ سے 100انڈیکس 46393.68پوائنٹس سے گھٹ کر46277.66پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ 66.91پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس 16218.62پوائنٹس سے کم ہو کر19151.71پوائنٹس پر آگیا تاہم کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 31082.81پوائنٹس سے بڑھ کر31124.50پوائنٹس ہو گیا۔ گذشتہ روزمارکیٹ کے سرمائے میں 8ارب2کروڑ15لاکھ34ہزار88روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 68کھرب91ارب9کروڑ56??لاکھ11ہزار619روپے سے بڑھ کر68کھرب99ارب11کروڑ71لاکھ 45ہزار707روپے ہو گیا۔منگل کوسٹاک مارکیٹ میں 6ارب روپے مالیت کے25کروڑ90لاکھ46ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ پیر کو5ارب روپے مالیت کے 19کروڑ56لاکھ74ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔پاکستان سٹاک مارکیٹ میں گذشتہ روز مجموعی طور پر 328کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے142کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،165میں کمی ماور21کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے پی آئی اے 3کروڑ95لاکھ ،ورلڈ کال ٹیلی کام 2کروڑ61لاکھ ،کے الیکٹرک لمیٹڈ1کروڑ10لاکھ ،فوجی فوڈز لمیٹڈ1کرور4لاکھ اور سنر جیکو پاک 97لاکھ30ہزار حصص کے سودوں سے سر فہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھا?کے اعتبار سے نیسلے پاکستان کے بھا? میں190.00روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیاجس سے اسکے حصص کی قیمت 7190.00روپے ہو گئی اسی طرح123.33روپے کے اضافے سے رفحان میضں کے حصص کی قیمت 7990.00روپے پر جا پہنچی جبکہ اللہ وسایا ٹیکسٹائل کے بھا? میں100.00روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت 1460.00روپے ہو گئی اسی طرح85.40روپے کی کمی سے سیفائر ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت 1120.25روپے پر آگئی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...