پی ایچ اے کی نرسری خودمختار شجرکاری کیلئے ایک بہترین قدم ہوگا:طاہر وٹو

 لاہور(خبرنگار)پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی لاہور کے زیراہتمام ڈائریکٹرز کا اجلاس منعقد ہوا جس میں گلبرگ مین بلیووارڈ کے علاقہ میں جدید طرز پر کمرشل نرسری بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ ترجمان پی ایچ اے لاہور کے مطابق یہ فیصلہ ڈائریکٹر جنرل محمد طاہر وٹو نے ڈائریکٹرز کے اجلاس میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ پی ایچ اے کی یہ نرسری خودمختار شجرکاری کیلئے ایک بہترین قدم ہوگا۔ چار ایکڑ سے زائد علاقہ پرمحیط اس نرسری میں تمام اقسام کے پھولوں، درختوں کے پودوں کی تیاری اور افزائش کیلئے تمام سہولیات موجود ہوںگی۔ یہ نرسری بڑی تعداد میں پودوں کی تیاری کیساتھ محکمہ کے ریونیو کو بڑھانے میں مددگار ہوگی اوراربن شجرکاری کے مقاصد کو بھی پورا کریگی۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ اس نرسری میں پرورش پانے والے پھول اورپودے سرکاری ونجی شعبہ جات کے لوگوں کیلئے دستیاب ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن