اسلام پورہ میں گیس کی بندش پائپوں میں پانی آگیا‘شہری

لاہور (نیوز رپورٹر) اسلام پورہ لاہور کے کئی علاقوں میں سوئی گیس کی بندش گزشتہ جمعہ سے اسلام پورہ (سابقہ کرشن نگر) کے کئی علاقوں میں سوئی گیس یا توبالکل بند ہے یا بہت ہی کم آ رہی ہے۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ سوئی گیس کی پائپوں میں پانی آ گیا تھا اور ہفتہ کے دن سے ابدالی چوک میں ان پائپوں کی مرت کی جا ری ہے آوٹ فال روڈ پر کبھی سوئی گیس بہت کم آ رہی ہے سوئی گیس کے محکمہ کے متعلقہ حکام سے اپیل ہے کہ وہ عوام کی کثیر تعداد کے اس مسئلہ کو حل کرے اور سوئی گیس کی پائپوں کی مرمت کرنے والے ملازمین کو جلد از جلد یہ کام مکمل کرنے کی ہدایت کرے۔ 

ای پیپر دی نیشن