انکوائری اور تحقیقات کے دوران نیب افسروں کی میڈیا سے گفتگو پر پابندی

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) نیب نے انکوائری اور تحقیقات کے دوران افسران کے میڈیا سے بات کرنے پر پابندی عائد کر دی۔ذرائع کے مطابق انکوائری اور تحقیقات کے دوران نیب افسران معلومات میڈیا سے شیئر نہیں کریں گے، معلومات شیئر کرنے میں ملوث افسران کو 2 سال سزا ہوگی، سپریم کورٹ نے نیب ترامیم میں اس شق کو برقرار رکھا ہے۔نیب قانون کہتا ہے کہ جب تک ریفرنس دائر نہیں ہوتا کسی قسم کی معلومات میڈیا کو نہ دی جائے، نیب نے تمام افسران کو قانون پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...