توشہ خانہ تحائف ظاہر نہ کرنے والے سیاستدانوں کیخلاف کیس، الیکشن کمشن کو جواب کیلئے آخری مہلت

Sep 27, 2023

 لاہور (خبرنگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے توشہ خانہ تحائف کو الیکشن کمیشن کاغذات میں ظاہر نہ کرنے والے سیاستدانوں کیخلاف کیس میں وکیل الیکشن کمیشن کو تحریری جواب کیلئے 2اکتوبر تک آخری مہلت دیدی۔ وکیل کی جانب سے مہلت کی استدعا پر عدالت نے برہم ہوکر کہا کہ آپ نے عدالتوں کا مذاق بنایا ہوا ہے، ایک مہینے سے جواب نہیں دیا۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن نے جانبداری کا مظاہرہ کیا، صرف ایک شخصیت کے خلاف کارروائی کی گئی، استدعا ہے کہ توشہ خانہ تحائف ظاہر نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے۔

مزیدخبریں