لاہور(خصوصی نامہ نگار)مرکز اہلسنت علمی و روحانی درسگاہ جامعہ اسلامیہ سراج العلوم خان پورکا 75 واں سالانہ جلسہ عید میلاد النبی 30 ستمبر تا 3 اکتوبر منعقد ہو گا جسکی صدارت شیخ القرآن استاذ العلماء شیخ طریقت مفتی مختار احمد درانی کریں گے اس چھ روزہ قدیمی علمی و روحانی جلسہ کے مہتمم و منتظم مفتی مظہر مختار درانی کے مطابق یہ سلسلہ ہمارے اسلاف کی روایات کا تسلسل ہے جس کو ہم نے اسی طرز پر جاری رکھا ہوا ہے یہ 75 سال سے تسلسل کے ساتھ منعقد ہو رہا ہے آخری و مرکزی نشست تین اکتوبر کے مہمان خصوصی اجمیر شریف انڈیا کے سجادہ نشین دیوا ن سید آل حبیب علی خان امیر اہل سنت پیر عبدالخالق القادری امیر مرکزی جماعت اہلسنت مخدوم سید سہیل حسن گیلانی اچ شریف خواجہ قطب الدین فریدی خواجہ در محمد کوریجہ ہوں گے۔