ملک بے آئین چل رہا ، چیئرمین پی ٹی آئی کو ایک دن جیل میں رکھنا قوم کی توہین : لطیف کھوسہ

Sep 27, 2023

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ آئین پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا، ملک بے آئین چل رہا ہے، اگرچالان پیش کر دیا جاتا تو چیئرمین پی ٹی آئی کی فوری ضمانت ہو جاتی، ایف آئی اے نے کیس کا چالان جمع نہیں کیا، انہیں ایک دن بھی جیل میں رکھنا قوم کی توہین ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14دن کی توسیع کر دی گئی۔

مزیدخبریں