لاہور (نامہ نگار) شہر میں ڈاکوو¿ں اور چوروں نے چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلیں، گاڑیاں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔ ڈاکوو¿ں نے برکی میں ناصر اور اس کی فیملی سے گن پوائنٹ پر 5لاکھ 30 ہزار روپے مالیت کی نقدی، زیورات اور موبائل فون، ہنجروال میں ضیاءکے گھر میں گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر ان سے2 لاکھ60 ہزار نقدی اور دیگر گھریلو سامان، ڈیفنس بی میں فہیم سے گن پوائنٹ پر 4لاکھ 70ہزار روپے اور موبائل فون، گڑھی شاہو میں تنویر اور اس کی فیملی سے ایک لاکھ 65 ہزار روپے اور موبائل فون، مصطفی ٹاو¿ن میں محمود سے 2 لاکھ 40ہزار اور موبائل فون، گجر پورہ میں اسلحہ کے زور پر طارق سے ایک لاکھ 10ہزار روپے اور موبائل فون، مانگا منڈی میں زاہد سے3 لاکھ 85ہزار روپے اور موبائل فون، نشتر کالونی میں جمیل سے 2 لاکھ 45ہزار روپے اور موبائل فون، لٹن روڈ میں فیصل سے ایک لاکھ 40ہزار اور موبائل فون، ستوکتلہ میں عارف سے 1 لاکھ 10ہزار روپے اور موبائل ، پرانی انارکلی میں امتیاز سے 95ہزار روپے اور موبائل لوٹ لیا اور فرار ہو گئے۔ چوروں نے باٹا پور، ڈیفنس، جنوبی چھاو¿نی اور سمن آباد کے علاقوں میں سے گاڑیاں جبکہ برکی، ریس کورس، کاہنہ، ٹاﺅن شپ، مزنگ، لوئر مال، مانگا منڈی اور ساندہ سے موٹر سائیکلیں چوری کر لی ہیں۔