عقیدہ ختم نبوت کی آئینی شقّوں کی حفاظت ایمانی وآئینی فریضہ ہے:اشرف جلالی

لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے میال شریف میں سالانہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا: قانون ناموس رسالت 295C اور عقیدہ ختم نبوت کی آئینی شقّوں کی حفاظت ہمارا ایمانی وآئینی فریضہ ہے۔ عقیدہ ختم نبوت کی برکات سے جہان آباد ہے۔ عقیدہ ختم نبوت کے محافظ کی اللہ تعالیٰ حفاظت فرماتا ہے۔حضرت محمد مصطفی کے بعد کسی بھی ذات پر وحی الٰہی کے نزول کو جائز سمجھنا انکارِ ختم نبوت اور دین متین پر شدید حملہ ہے اور ایسے لوگ دائرہ اسلام سے خارج ہیں۔ آپ کے بعد کسی اور کا دعویٰ نبوت کرنا یا کسی اور نبی کی ولادت کو جائز سمجھنا قطعی کفر ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...