منی پور(نیٹ نیوز) بھارتی ریاست منی پور میں 5 ماہ بعد بحال ہونے والی انٹرنیٹ سروس ایک بار پھر بندکر دی گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مقامی انتظامیہ نے طلبہ کے احتجاج کے بعد منی پور میں یکم اگست تک انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ طلبہ میتئی قبیلے کے دو طلبہ کی ہلاکت کے خلاف احتجاج کر رہے تھے، طلبا پر پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ کی جس سے 50 سے زائد طلبہ متاثر ہوئے۔منی پور میں 5 ماہ سے بند انٹرنیٹ سروس 23 ستمبر کو بحال کی گئی تھی، منی پور فسادات میں اب تک 175 ہلاکتیں ہونے کی اطلاعات ہیں۔