آذربائیجان: آئل ڈپو میں دھماکہ، 125 افراد ہلاک، 200 زخمی

آذربائیجان (نوائے وقت رپورٹ) آذربائیجان کے متنازع علاقے نگورنو کاراباخ میں آئل ڈپو میں دھماکے سے 125 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق آرمینیا کے مقامی حکام کا کہنا ہے کہ نگورنو کاراباخ کے آئل ڈپو میں دھماکے سے 20 افراد ہلاک ہوئے تھے جب کہ تقریباً 300 افراد کو مقامی ہسپتال میں داخل کرایا گیا جن میں سے درجنوں افراد کی حالت نازک تھی۔ آرمینین وزارت صحت کے مطابق ہسپتال میں زیر علاج 105 افراد چل بسے ہیں جس کے بعد واقعہ میں ہلاک افراد کی تعداد 125 ہوگئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نگورونو کاراباخ کے آئل ڈپو میں دھماکا ایسے وقت میں ہوا جب آذربائیجان کی جانب سے علاقے میں فوجی آپریشن جاری ہے۔ آرمینین حکومت کا کہنا ہے کہ اس انکلیو سے اب تک 13 ہزار سے زائد افراد ملک سے انخلا مکمل کرچکے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آئل ڈپو میں دھماکے کی وجوہات فوری طور پر سامنے نہیں آ سکی ہیں۔ تاہم اس حوالے سے انسانی حقوق کی تنظیم کے اہلکار نے بتایا کہ آئل ڈپو میں دھماکے کے نتیجے میں زخمیوں کی تعداد 200 سے زیادہ ہے۔

ای پیپر دی نیشن